تسخیر ہمزاد کا نایاب نورانی عمل
============================= =
تسخیر ہمزاد کا یہ نورانی عمل میرا ذاتی طور پر مجرب اور آزمودہ ہے، اس قدیم و نایاب عمل کی برکت سے بفضل خدا میرا ہمزاد آج تک میرا مطیع و تابع ہے ، اس حیرت انگیز عمل سے اپنے ہمزاد کو مسخر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ عمل چالیس روز تک کسی پرسکون علیحدہ جگہ پر عامل شرائط پابندی سے پورا کرے، دوران عمل عامل کے لیے ضروری ہے وہ روزے رکھے ترک حیوانات جلالی و جمالی پرہیز رکھے عمل نوچندی سوموار سے شروع کرے، دوران عمل لوبان کا بخور کرے تا عمل مقررہ کمرے میں کوئی دسرا داخل نہ ہو، عمل روزانہ وقت مقررہ پر نصف رات سے شروع کرے تا عمل ایک ہی لباس ہو اور خوشبو کا استمعال رکھے، دوران عمل حصار کے اندر رہے عمل کے کلمات روزانہ گیارہ سو گیارہ مرتبہ پڑھے دل مظبوط رکھے حاضری ارواح سے گفتگو نہ کرے اور نہ ہی ان کی باتوں کا جواب دیں عمل کھڑے ہوکر کریں مٹی کا چراغ جلا کر اپنے پیچھے رکھے سایہ اپنے قد کے برابر ہونا چاہئیے، پڑھائی کے دوران اپنے سایہ پر نظر جمائے رکھے چراغ میں زیتون کا تیل جلائیں، آخری دن عامل کا سایہ شکل ہوکر سامنے حاضر ہو جائے گا ہمزاد سے شرائط طے کر کے اسے بلانے کا طریقہ پوچھ لیں پھر جب بھی ضرورت ہو اسے حاضر کر کے اس سے جائز کام لیں، اس سے ناجائز کام نہ لیں ورنہ نقصان کا خطرہ ہے ہمزاد کو ہر وقت اپنے ساتھ نہ رکھے اور نہ ہی چاند و سورج گرہن کے وقت اسکی حاضری کریں۔
نوٹ: عمل کا مکمّل طریقہ لکھ دیا ہے، خاص ذاتی مجرّب شدہ عمل ہے جو حضرات خواہشمند ہوں وہ اجازت اور عمل کے لیے رابطہ کریں۔
No comments:
Post a Comment