قہار یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کو آپ یَاقَہَّارُ جب بھی پڑھیں گے
یہ شریر جادوگر‘ بدکار‘ جنات اور جادوگروں پر ایک ننگی تلوار ثابت ہوگی۔ آپ کے
اوپر جادو کسی نے کردیا آپ اس کو توڑنے پر تیار ہیں کوئی جن آپ کا گھر‘ در اور
دولت کا دشمن ہے اور آپ چاہتے ہیں اس جن سے چھٹکارا مل جائے تو ہرگز ہرگز پریشان
نہ ہوں آپ فوراً اس اسم یَاقَہَّارُ کو اپنی زندگی کا ساتھ بنالیں‘ پاک ناپاک
ہروقت اس کو وجد کی حالت میں پڑھیں‘ یعنی ڈوب کر پڑھیں اور بے قراری‘ بے چینی سے
پڑھیں۔ بس جب بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا کمال ملے گا تھوڑے عرصے میں یا زیادہ عرصے
میں لیکن کمال ضرور ملے گا۔جو شخص یاقہار کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی ”ی“ علیحدہ
”ا“ علیحدہ ”ق“ علیحدہ” ہ“ علیحدہ پھر”ا“ علیحدہ اور”ر“ علیحدہ اور پھر اسی طرح
دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا حروف میں لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی
ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویذ بنا کر گلے میں بھی ڈال سکتا ہے‘ پی بھی سکتا
ہے اور اپنے تکیے کے اندر بھی رکھ سکتا ہے جادو کا پرانا مارا ہوا‘ نظر بد کا ڈسا
ہوا اور جنات کا بہت متاثر ہو ایسے گھر جن میں جنات آگ لگا دیتے ہیں‘ کپڑے کاٹ
دیتے ہیں‘ کپڑوں پر خون کے یا گندی چیزوں کے نشان پڑ جاتے ہیں یا گھروں میں جگہ
جگہ پاخانہ اور پیشاب ملتا ہے یا آوازیں آتی ہیں یا گھر بھر کو سونے نہیں دیا
جاتا۔ گھر میں بیماری‘ پریشانی ایک مشکل سے نکلنا دوسری میں اور دوسری سے نکلنا
تیسری میں.... ایسے تمام معاملات میں یَاقَہَّارُ کا اکتالیس دفعہ کا
لکھا ہوا نقش نہایت موثر اور آزمودہ ہے۔
No comments:
Post a Comment